سلمان خان کو کونسی فلم میں ہیروئن سے کم معاوضہ ملا؟
بھارتی فلم انڈسٹری کے مہنگے ترین اداکار سلمان خان کی ایک فلم ایسی بھی تھی جس میں ان کو ہیروئن سے تین گنا کم معاوضہ ملا، جی ہاں یہ فلم تھی ’’میں نے پیار کیا‘‘ جس میں ان کے مقابل ہیروئن بھاگیہ شری کو تین گنا زائد معاوضہ ادا کیا گیا تھا لیکن پہلی فلم بلاک بسٹر ثابت ہوتے ہی بھاگیہ شری نے خود کو فلموں سے دور کر لیا تھا؟ 29 دسمبر 1989 کو جب سلمان خان اور بھاگیہ شری کی پہلی فلم ’’میں نے پیار کیا‘‘ سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی تو یہ فلم ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر چھا گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ فلم 1989 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی بن گئی تھی۔اس فلم کے بعد شائقین نے کافی عرصے تک سلمان اور بھاگیہ شری کی جوڑی کا انتظار کیا، لیکن یہ جوڑی دوبارہ نظر نہیں آئی، کیونکہ اس وقت بھاگیہ شری نے ایک بڑا فیصلہ کر لیا تھا، حالانکہ اس کے بعد انہیں کچھ اور فلموں میں بھی دیکھا گیا، لیکن وہ باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوپائی۔فلم ’’میں نے پیار کیا‘‘ میں سلمان کی فیس اداکارہ بھاگیہ شری سے کافی کم تھی۔ جی ہاں، یہ چونکا دینے والی بات ہے لیکن یہ سچ ہے، میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو سلمان خان کو ’’میں نے پیار کیا‘‘ میں بھاگیہ شری سے کم فیس ملی تھی۔1989 میں سورج بڑجاتیا کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’’میں نے پیار کیا‘‘ میں بھاگیہ شری کی فیس سلمان کی فیس سے 3 گنا زیادہ تھی اور سب سے بڑی بات یہ تھی کہ یہ بھاگیہ شری کی پہلی فلم تھی، اس فلم سے انہوں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔خبروں کے مطابق بھاگیہ شری نے اپنی پہلی فلم کے لیے ایک لاکھ روپے فیس کے طور پر لئے تھے، جب کہ اس وقت سلمان خان کو ‘میں نے پیار کیا’ کے لیے صرف 40 ہزار روپے ملے تھے، لیکن یہ بات 34 سال پرانی ہے، تقریباً ایک کروڑ روپے میں بنی یہ فلم باکس آفس پر تقریباً 28 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی تھی اور 1989 میں بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔ اب بھاگیہ شری کی بات کریں تو ان کی پہلی فلم ہٹ ہوتے ہی انہوں نے شادی کر لی تھی اور پھر کچھ فلمیں کرنے کے بعد وہ پردے سے دور ہو گئی تھیں۔دراصل انہوں نے 1990 میں ہمالیہ دسانی سے شادی کی تھی، ان کے دو بچے ہیں، ایک بیٹا اور ایک بیٹی۔ ان کے بیٹے ابھیمنیو دسانی نے 2019 کی فلم ‘مرد کو درد نہیں ہوتا’ میں اپنی اداکاری کے لئے بہترین مرد ڈیبیو کا فلم فیئر ایوارڈ جیتا، جب کہ ان کی بیٹی اونتیکا دسانی نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز ویب سیریز ‘متھیا’ سے کیا۔