طمانچہ کبڈی میچ میں سخت مقابلے کے بعد آرمی نے واپڈا کو شکست دیدی

طمانچہ کبڈی میچ میں سخت مقابلے کے بعد پاکستان آرمی نے پاکستان واپڈا کو ایک پوائنٹ سے شکست دے کر جیت لیا۔

نارووال کے نواحی گاوں ڈیریانوالہ میں پاکستان آرمی اور پاکستان واپڈا کے درمیان طمانچہ کبڈی میچ کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں کے پہلوان نے سخت گرمی کے باوجود ایک دوسرے پر طمانچوں سے حملے کئے۔ پہلوانوں نے اپنی اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے کیلئے طمانچوں سے ایک دوسرے کے رخسار سرخ کر دئیے۔ کبڈی میچ کے دوران زور دار طمانچہ مارنے والے پہلوان کو تماشائی دل کھول کر تالیاں بجا کر داد دیتے رہے۔

پاکستان آرمی اور پاکستان واپڈا کے درمیان کبڈی میچ میں دونوں ٹیمیں پوائنٹ سکورنگ کرنے کیلئے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتی رہیں۔ کبڈی میچ کے دوران کبھی آرمی کی ٹیم دو پوائنٹ زیادہ لے جاتی اور کبھی واپڈا کی ٹیم تاہم آرمی ٹیم کے پہلوان اچھل اچھل کر مخالف پہلوان کو طمانچے مارتے رہے۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پر جوش کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کی قلابازیاں لگواتے رہے۔ کبڈی میچ کے دوران ڈھول کی تھاپ نے روایتی کھیل میں اور بھی جوش و خروش پیدا کر دیا۔ سخت گرمی کے باوجود ہزاروں شائقین کبڈی دور دراز کے دیہاتوں اور شہروں کبڈی گرونڈ میں موجود تھے۔

شائقین کبڈی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے پہلوان پر نوٹوں کی بارش بھی کرتے رہے۔ آرمی کی ٹیم نے 31 پوائنٹ حاصل کئے جب کہ پاکستان واپڈا کی ٹیم مقررہ وقت میں 30 پوائنٹ حاصل کئے ۔ کبڈی میچ کی انتظامیہ نے فاتح ٹیم کو تین لاکھ روپے اور ہارنے والی ٹیم کو دو لاکھ روپے نقد انعام دیا۔

Back to top button