طوبیٰ اب بھی میری بیوی ہے

دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر سے طلاق کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ طوبیٰ اب بھی میری بیوی ہے۔

عامر لیاقت نے افواہوں کے بعد سوشل میڈیا پر طوبیٰ کی ایک ویڈیو شیئر کی اورمداحوں‌ کو بتایا کہ وہ دوسری اہلیہ کے ساتھ ہیں‌۔

اپنی کھوئی ہوئی بلی ڈھونڈنے پر ویڈیو میں سیدہ طوبیٰ رو روکر عامر لیاقت کا شکریہ ادا کررہی ہیں۔ عامر لیاقت نے اس ویڈیو کے ساتھ اپنی اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ’یہ اب بھی میری بیوی ہے۔

واضح‌ رہے کہ چند روز قبل ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ کی جانب سے اپنے نام کے ساتھ عامر لیاقت کا نام ہٹاکر والد کا نام دوبارہ لگانے کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔

Back to top button