عامر لیاقت نے دوسری بیوی کو ماڈلنگ کی اجازت دے دی

شعبدے باز نام نہاد اسلامک اسکالر اور سیاست دان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ہمیشہ ہی کسی نہ کسی طرح خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں، ان کی دوسری شادی کو بھی کئی ماہ بیت گئے لیکن وہ آج بھی کئی لوگوں کےلئے موضوع بحث ہے۔ عامر لیاقت اور ان کی چھوٹی بیگم کی ہر کچھ عرصے بعد کوئی ویڈیو یا کوئی بیان سامنے آجاتا ہے جس سے لوگ ان کی طرف متوجہ ہوجاتے ہیں۔
عامر لیاقت کی دوسری بیگم سیدہ طوبیٰ عامر نہ صرف لکھتی ہیں بلکہ ماڈلنگ اور اداکاری کا شوق بھی رکھتی ہیں۔ جب انکی شادی ہوئی عامر لیاقت نے کئی مارننگ شوز میں یہ بہت واضح کردیا تھا کہ میری بیوی کو اگر کوئی فلم بھی ملے گی تو کام کرنے دوں گا۔لہذا اب انکی چھوٹی بیگم صاحبہ نے باقاعدہ ماڈلنگ کے سفر کا آغاز کردیا ہے اور ایک سیلون کےلئے برائیڈل شوٹ کروائی ہے۔ لوگوں نے ایک بار پھر انہیں دلہن کے روپ میں دیکھا تو انہیں اچھا لگا کیوں کہ وہ واقعی حسین لگ رہی تھیں۔ عامر لیاقت نے بھی ان کی تصاویر کو شیئر کیا جو ایک اشارہ تھا کہ وہ خود بھی طوبی کو اس روپ میں دیکھ کر کافی خوش اور حیران ہوئے۔۔۔
یاد رہے کہ عامر لیاقت کا شمار پاکستان کی متنازع ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ اس وقت پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے کراچی سے رکن ہیں اور مذہبی پروگرامز اور نعت خوانی کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتے ہیں، عامر لیاقت کی طوبیٰ انوار سے دوسری شادی کے بعد ان کی پہلی بیگم بشریٰ عامر نے ان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔