فرانس نےجاسوسی کے الزام میں 6روسی سفارتکار ملک بدر کر دیئے

فرانس نے جاسوسی کے الزام میں 6روسی شہریوں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے ملک بدر کر دیا ۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیرس میں وزارت خارجہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ افراد سفارت کاروں کا روپ دھار کر بطور خفیہ ایجنٹ کام کر رہے تھے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فرانسیسی خفیہ ایجنسی نے کہا تھا کہ انہوں نے ملک میں جاری ایک خفیہ آپریشن کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس حوالے سے ماسکو حکومت کا ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ایک ہفتہ قبل فرانسیسی حکومت نے 35 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب ان چھ افراد کو بھی اس فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔

Back to top button