فیصل کنڈی کاپی ٹی آئی پردہشتگرد پنجاب منتقل کرنےکاالزام

 گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نےپی ٹی آئی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہےکہ پی ٹی آئی اپنے جلسےکےذریعے دہشت گردوں کو پنجاب اوردیگرعلاقوں میں ٹرانسپورٹ کرتی ہے۔

گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی کانجی ٹی وی سےگفتگومیں کہنا تھاکہ   پی ٹی آئی  جلسےکی آڑ میں غیر قانونی  اسلحہ بھی پنجاب سمیت دیگر جگہوں پر اسمگل کرتے ہیں۔100 سےزیادہ افغان باشندےگرفتارہوئےاورانہوں نےپی ٹی آئی پر سنگین الزامات عائد کیےہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےجلسےجلوس کامقصد دہشت گردوں کو پنجاب  ٹرانسپورٹ کرناہوتاہے۔پہلے بھی ان کےجلسوں میں ایسے لوگ آتے تھے، ان کے جلسوں میں ہمیشہ ایسا ہوتاہے۔جلسےکےذریعے یہ غیر قانونی  اسلحہ بھی  بھیجتے تھے۔جلسےکےلیے آنےوالی گاڑیوں میں  اسلحہ لےکرآتے ہیں، یہ جلسے جلوسوں  کےذریعےغیرقانونی اسلحہ بھی اسمگل کرتےہیں۔ان کےجلسوں کی آڑ میں  غیر قانونی مقیم افغان آرہے ہیں۔جو اسلام آبادلاہور میں اسٹریٹ کرائم ہو رہا  وہ   کیسے ہو جاتا ہے؟یہی لوگ ہوتےہیں جو اسلحہ لےکرآجاتےہیں اور ایسی کارروائیاں کرتے ہیں۔

 فیصل کنڈی کاکہنا تھا کہ فکر کی بات نہیں شام کےوقت علی امین گنڈا پور سے رابطہ  نہیں ہوتا۔عام طور پر وہ شام کو غائب  ہو ہی جاتے ہیں۔صبح تک صورتحال  واضح ہوجائے گی کہ سی  ایم کےپی  کہاں گئے۔

گورنر کےپی  فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےساتھ ڈائیلاگز نہیں کرسکتے۔پی ٹی آئی والےلاتوں کےبھوت ہیں باتوں سے نہیں مانتے۔پی ٹی آئی والے ہمیشہ ملک دشمن ایجنڈےپرہوتی ہے۔انہوں نے آئی ایم ایف کوخط لکھے،9 مئی ہوا۔اب ملائیشیاکےوزیراعظم  آئےتوپھرایسا کیا گیا۔

 فیصل کنڈی نےمزید کہا کہ  پی ٹی آئی والےاب بھی ملک دشمنی ہی کررہےہیں۔ان کا بس  یہی ایجنڈاہےکہ کرپشن کیسی کرنی ۔ناچ گانا کیسے کرناہے۔

پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل کی گرفتاری کادعویٰ

گورنرخیبرپختونخوانےکہا کہ وزیراعظم  شہبازشریف سےملاقات میں میں نے خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال  پر بریف کیا۔کےپی میں  سیکورٹی صورتحال اور منصوبوں کےحوالےسےآگاہ کیا۔لیکن یہ کہا گیا کہ شائد گورنر راج کی کوئی بات ہوئی ہے۔آئینی طورپرآپشنز ہمیشہ موجودہوتی ہیں۔

Back to top button