پہلا ٹیسٹ:پاکستان نےانگلینڈ کیخلاف ٹیم کا اعلان کردیا

انگلینڈ کےخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کےلیےپاکستان نےپلیئنگ الیون کااعلان کردیا۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم3فاسٹ بولراورایک ریگولراسپنرکےساتھ میدان میں اترےگی۔کپتان شان مسعود،سعود شکیل، بابراعظم،صائم ایوب اورعبداللّٰہ شفیق ٹیم میں شامل ہیں۔محمد رضوان،سلمان علی آغااورعامرجمال بھی پلیئنگ الیون کاحصہ ہیں۔اس کےعلا وہ شاہین آفریدی،نسیم شاہ اورابراراحمد بھی ٹیم میں ہیں۔
کپتان شان مسعودکا کہناہےکہ انگلینڈ بین اسٹوکس کےبغیر بھی کھیلی ہے۔ ان کی متوازن ٹیم ہے۔انگلینڈ کواسٹوکس کانقصان ضرورہو گالیکن ان کی پلیئنگ الیون اچھی ہے۔اسٹوکس دنیا کےبہترین آل راؤنڈرہیں۔ہمیں اپنی مضبوط کرکٹ کھیلناہے۔ہم ماضی میں قریب آ کرہارتےرہےہیں۔ہماری یہ بیسٹ پلیئنگ الیون ہے۔عامر جمال کےآنے کا فائدہ ہو گا، تسلسل لانےکےلیےبیٹنگ لائن کوبرقرار رکھا ہے۔
کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ میچ پانچ دن کا کھیل ہے۔اس لیےآپ حکمت عملی ایک نہیں رکھ سکتے۔عامر جمال نےآسٹریلیا میں اچھا پرفارم کیاہےاس لیے8نمبرتک بیٹنگ کی، انگلینڈ کے پاس اچھے سیمرز ہیں، ہم غلط اندازہ نہیں لگاسکتےفاسٹ بولرز میں ورک لوڈ مینجمنٹ کےلیےروٹیشن پالیسی لاناپڑتی ہے۔بیٹرز کی صورتحال تھوڑی مختلف ہوتی ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزانگلینڈ نےپاکستان کےخلاف پہلےٹیسٹ کےلیےلیئنگ الیون کا اعلان کردیا تھا۔
ویمنز ٹی20ورلڈ کپ:بھارت نےپاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دیدی
بین اسٹوکس انجری سےنجات نہیں پاسکےجس کی وجہ سےانگلش ٹیم کی قیادت اولی پوپ کریں گے۔