وفاقی حکومت نےپی ٹی ایم پر پابندی لگا دی

وفاقی حکومت نےپشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم)پرپابندی عائد کردی۔
وزارت داخلہ کی جانب سےپی ٹی ایم پرپابندی کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کےاعلامیےمیں کہا گیا ہے کہ پی ٹی ایم ملک میں امن و سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے۔1997 کےانسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 1 بی کےتحت پی ٹی ایم پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔
یاد رہےکہ چندروز قبل پی ٹی ایم کےسربراہ منظورپشتین نےوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سےبھی ملاقات کی تھی۔
عمران خان ،رہنماؤں،کارکنوں کیخلاف بغاوت،دہشتگردی کامقدمہ درج
علی امین گنڈاپورسےہونےوالی ملاقات میں منظور پشتین نےانہیں پشتون قومی عدالت میں شرکت کی دعوت بھی دی تھی۔