مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ: الیکشن کمیشن کا اجلاس آج طلب
سپریم کورٹ کےمخصوص نشستوں سےمتعلق احکامات پرعملدرآمد اورغور و خوض کےلیے الیکشن کمیشن کااجلاس آج ہوگا۔
اجلاس صبح 11 بجے الیکشن کمیشن آفس میں ہوگاجس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن اورلیگل ونگز کےحکام بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں سپریم کورٹ کےآرڈر کی روشنی میں اس پرعملدرآمد کےمختلف پہلوؤں پر بھی غور کیاجائے گا۔
واضح رہے کہ 12جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کےکیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کافیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کاحقدار قرار دے دیا تھا۔