معروف قانون دان لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

سپریم کورٹ بار کے سابق صدر لطیف آفریدی کو خاندانی دشمنی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔

جیونیوز کے مطابق لطیف آفریدی پر فائرنگ کا واقعہ پشاور ہائیکورٹ کے بار میں پیش آیا جہاں بار کے احاطے میں ان پر فائرنگ کی گئی جس میں سینئر وکیل لطیف آفریدی شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے لطیف آفریدی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔پولیس کے مطابق عبدالطیف آفریدی کو 6 گولیاں لگیں اور ان پر فائرنگ کرنے والے شخص کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ معروف قانون دان لطیف آفریدی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔ان پر گزشتہ سال انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو نواسے، بیوی سمیت موٹروے پر فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام تھا، لطیف آفریدی اور ان کے بیٹے کو عدالت  نے قتل کے اس کیس سے باعزت بری کر دیا تھا۔

Back to top button