ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شادی کرلی؟

ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے والی اسٹار حریم شاہ سے متعلق خبریں سامنے آئی ہیں کہ انہوں نے سندھ کے معروف سیاستدان سے شادی کرلی۔

حریم شاہ کو اس وقت شہرت ملی تھی جب ان کی معروف سیاستدانوں اور شخصیات کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

حریم شاہ کی متعدد سیاستدانوں، مذہبی شخصیات اور سماجی رہنما کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں۔

ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے کے بعد حریم شاہ نے اپنی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ویب سیریز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ وہ متعدد اشتہارات میں بھی دکھائی دیں۔

ماضی میں ان سے متعدد مرتبہ شادی سے متعلق سوالات کیے گئے اور ایک مرتبہ یہ خبریں بھی پھیلی تھیں کہ انہوں نے مبینہ طور پر شیخ رشید سے شادی کرلی، بعد ازاں حریم شاہ نے واضح کیا تھا کہ ان کی شادی کی خبریں جھوٹی ہیں۔

حریم شاہ کی منگنی اور شادی کی خبریں حال ہی میں اس وقت وائرل ہوئی تھیں جب انہوں نے عروسی لباس میں انسٹاگرام پر تصاویر شیئرکی تھیں۔

حریم شاہ نے 23 جون کو انسٹاگرام پر عروسی لباس اور دلہن کے میک اپ میں تصاویر شیئر کی تھیں لیکن انہوں نے تصاویر پر کوئی کیپشن نہیں دیا تھا۔

Back to top button