پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور کرلی

پشاور ہائی کورٹ نے دو مقدمات میں علی امین گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔علی امین گنڈاپور کا گرفتاری کے خدشے پر راہداری ضمانت کےلیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع  کیا تھا۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گرفتاری کے خدشے پر راہداری ضمانت کےلیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں مؤقف اپنایاگیا ہے کہ درخواست گزار کےخلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کیےگئے ہیں، درخواست گزار خیبرپختونخوا کا وزیر اعلی ہے۔

درخواست میں مزیدکہاگیا تھا کہ درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہے لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے، درخواست گزار کو راہداری ضمانت دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوسکے۔استدعا کی گئی تھی کہ درخواست آج سماعت کےلیے مقرر کی جائے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے آج احتجاج کی کال دےرکھی ہے،جس پر گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا تھاکہ غیر ملکی سربراہ کی دارالحکومت میں موجودگی میں احتجاج مناسب نہیں، پی ٹی آئی احتجاج کی کال پر نظرثانی کرے، کوئی مظاہرہ کرےگا تو نرمی نہیں برتی جائے گی۔

دوسری طرف جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے بھی پی ٹی آئی کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کےاجلاس ختم ہونےتک اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کو احتجاج مؤخر کرنےکا مشورہ دیا۔

ادھر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےبھی آج ہونےوالے احتجاج میں ہر صورت ڈی چوک پہنچنے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے اپنے بیان میں عمران خان کو ریڈ لائن قرار دیتےہوئے واضح کی کہ ان کے احکامات پر ہر صورت عمل کیا جائےگا۔علی امین گنڈپور نےحکومت کو خبردار کرتےہوئے کہا تھا کہ ان کا احتجاج پر امن ہوگا اور حالات کی خرابی کے ذمہ داری تشدد کرنے والے ہوں گے۔

پی ٹی آئی ڈی چوک احتجاج : اسلام آباد جانے والے راستے بند، موبائل سروس بھی معطل

Back to top button