کابل ائیرپورٹ پر امریکی فوجیوں کی افغان خاتون سے بدتمیزی

کابل ائیرپورٹ کے باہر دھماکوں کے بعد سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے جس کے دوران امریکی فوجیوں نے افغان خاتون کو ائیرپورٹ میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے بدتمیزی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
اس دوران سوشل میڈیا پر متعدد ایسی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں جنہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو دنگ کر دیا۔اب برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) سے تعلق رکھنے والے صحافی سہراب سیرت کی جانب سے ٹوئٹر پر کابل ائیرپورٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دو امریکی فوجیوں کی جانب سے افغان خاتون کے ساتھ بدسلوکی کو دیکھا جا سکتا ہے۔
An American soldier pushes an Afghan lady to the sewage canal, not letting her enter the airport. This video is probably filmed yesterday.#Kabulairport #Afghanistan pic.twitter.com/2ovqrvSG1W
— Suhrab Sirat (@SuhrabSirat) August 26, 2021
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ائیر پورٹ پہنچنے کی خواہشمند خاتون کودو امریکی فوجیوں نے نالے میں دھکا دے دیا ،جس کے بعد نیچے کھڑے شہریوں کی جانب سے افغان خاتون کو سہارا دیتے ہوئے گرنے سے بچایا گیا۔
ویڈیو کے ساتھ درج کیپشن میں صحافی نے بتایا کہ امریکی اہلکاروں کی جانب سے افغان خاتون کو ائیرپورٹ میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے نالے میں دھکا دیا گیا۔