کرونا کیسز میں تیزی، مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے
ملک بھر میں کرونا کیسز میں ایک مرتبہ پھر تیزی آگئی، مہلک وائرس نے مزید دو افراد کی جان لے لی، جبکہ 779 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔
این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 99 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 779 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 3.53 فیصدرہی۔
این آئی ایچ کی جانب سے بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 2 افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔
واضح رہے کہ مہلک وائرس کے 390 نئے کیس درج کیے گئے ہیں، آج کرونا کیسز میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد تقریبا دگنی ہے جو قابل تشویش عمل ہے۔