کورونا وائرس سے مرنے والوں کی یاد میں 3 منٹ کی خاموشی

چین میں کورونا وائرس سےمرنے والے شہریوں اور طبی عملے کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے پورے ملک میں 3 منٹ تک خاموشی اختیار کی گئی۔
چین میں صبح 10 بجے تمام شہریوں نے اپنےتمام کام روک کر وائرس سے مرنے والوں کی یاد میں خاموشی اختیار کی۔ جب کہ کاروں، ٹرین، بحری جہازوں اور ایئر ریڈ نے سائرن بجا کر خراج عقیدت پیش کیا۔
سڑکوں پر موجود شہری نے خاموشی اختیار کی اور سائرن اور ہارن بجائے گئے۔ تونگجی اسپتال کی مرکزی بلڈنگ کے سامنے طبی عملے نے اپنے سرخم کیے۔
چینی میڈیا کے مطابق چین کے صدر اور دیگر حکومتی حکام نے بیجنگ کی سرکاری بلڈنگ کے سامنے کھڑے ہوکر وائرس سے مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے ہاتھوں میں سفید پھول تھے۔
دوسری جانب تیانمان اسکوائر میں چین کے قومی پرچم کو نیم سرنگوں کردیا گیا جہاں غیرمعمولی سکیورٹی کے انتظامات تھے۔
واضح رہے کہ اس وقت جہاں دنیا کے متعدد ممالک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے لاک ڈاؤن نافذ کر رہے ہیں، وہیں دوسری جانب چین کے صوبے ہوبے کے شہر ووہان سے لاک ڈاؤن کو ختم کیا جار ہا ہے۔ چینی شہر ووہان دنیا کا وہ پہلا شہر تھا جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے پہلے یعنی 23 جنوری 2002 کو انتظامیہ نے لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا۔ابتدائی طور پر چینی حکام نے شہر کو جزوی طور پر بند کیا تھا تاہم بعد ازاں وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے شہر کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button