جنگ ایران ختم کرے گا، پاسداران انقلاب کا ٹرمپ کو جواب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں ایران کے خلاف جنگ بڑی حد تک مکمل ہو گئی ہے۔ جبکہ پاسدارن انقلاب نے کہا ہے کہ جنگ ایران ختم کریگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹی وی  سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ابتدا میں اندازہ لگایا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ تقریباً 4 یا 5 ہفتے جاری رہے گی، لیکن امریکا اپنے منصوبے سے کافی آگے ہے اور جنگ اب ختم ہونے کے قریب ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی فوجی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ان کے بقول ایران کی بحریہ مؤثر نہیں رہی، مواصلاتی نظام ناکارہ ہے اور فضائیہ بھی مکمل طور پر غیر فعال ہو گئی ہے۔

امریکی،اسرائیلی سفیروں کو نکالنے والے ممالک کو آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت ہوگی،پاسدارانِ انقلاب

امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کے میزائل تباہ ہو چکے ہیں، ان کے ڈرونز کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ڈرون بنانے کی تنصیبات پر حملے کیے گئے ہیں۔فوجی طاقت کے لحاظ سے ایران کے پاس اب کوئی قابل ذکر صلاحیت باقی نہیں رہی۔

تاہم دوسری جانب ترجمان پاسدارانِ انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کو بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے خاتمے کا فیصلہ صرف ایران کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں سلامتی یا تو سب کے لیے ہوگی یا کسی کے لیے نہیں، اور اگر ایران پر حملے جاری رہے تو خطے سے ایک لیٹر تیل بھی برآمد نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Back to top button