ہم دوسروں کے بارے میں رائے قائم کرنے کے قصوروار ہیں

بالی وڈ کے اداکار و ہدایتکار فرحان اختر کے خیال میں ہر شخص دوسروں کے بارے میں ان کے مذہب، ذات اور رنگ کی بنیاد پر رائے قائم کر لیتا ہے۔ فرحان اختر نے اپنی نئی فلم ’طوفان‘ کے ذریعے اس انسانی رویے کو تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق فلم ’طوفان‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے موقع پر فرحان اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنے اندازے کے مطابق دوسروں کے بارے میں خود سے رائے بنا لیتے ہیں، ان کے مذہب، ذات، رنگ اور سماجی حیثیت کے مطابق ایک مخصوص چھاپ لگا دیتے ہے۔ انہوں نے کہا ہر شخص ایسا کرنے کا قصوروار ہے۔
فرحان اختر کا کہنا تھا کہ جب بھی ہم کسی سے ملتے ہیں تو چند مشاہدات کی بنیاد پر اپنے دماغ میں یہ طے کر لیتے ہیں کہ یہ شخص اس طرح کا ہے۔
مزید پڑھیں

جب دیو آنند نے عوامی مقامات پر کالا سوٹ پہننا چھوڑ دیا

رنویر سنگھ کا نیا فوٹو شوٹ، ’لو آگیا میم مٹیریل‘

’کرینہ کپور پر اعتراض کیوں، مرد مفت کام کرتے ہیں؟‘
’ہم سب قصوروار ہیں، لیکن طوفان (فلم) سے اس رویے کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ بتایا گیا ہے کہ ایک انسان (ہماری رائے) سے کہیں زیادہ ہو سکتا ہے۔‘
فرحان اختر نے کہا کہ کسی بھی انسان کو عام مشاہدات اور چند سوالوں کی بنیاد پر نہیں جانا جا سکتا، کسی بھی شخص کے بارے میں رائے بنانے سے پہلے ضروری ہے کہ اسے انفرادی طور پر سمجھنے کے لیے وقت نکالا جائے۔
’ہر شخص کے پاس کوئی نہ کوئی صلاحیت ہے، جسے پہچاننے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر کسی شخص کی حمایت کی جائے اور مؤثر نظام کا حصہ بنایا جائے تو وہ دقیانوسی سوچ کے باعث پیدا ہو نے والی رکاوٹوں کو عبور کر کے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔‘

فرحان اختر کی فلم طوفان میں اداکارہ مرنال ٹھاکر کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ یہ فلم 16 جولائی کو ایمازون پرائم ویڈیو پر دکھائی جائے گی۔

Back to top button