امریکا: فلوریڈا میں سفید فام شخص کی فائرنگ، 3 سیاہ فام افراد ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا میں سفید فام شخص نے فائرنگ کرکے تین سیاہ فام افراد کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔فلوریڈا کے علاقے جیکسن ویل میں پیش آنے والے واقعے میں سفید فام شخص نے فائرنگ کرکے تین سیاہ فام افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مارکر خود کشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نسلی منافرت پر مبنی ہے کیونکہ فائرنگ کرنے والے شخص نے کہا تھا کہ وہ سیاہ فاموں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے۔مسلح شخص کے پاس سے ایک منشور بھی برآمد کیا گیا ہے، حملہ آور کی عمر 20 برس کے قریب تھی اور وہ سفید فام تھا۔
امریکا کی مختلف ریاستوں میں اس سال کے پہلے 8 ماہ میں قتل عام کے کم سے کم 470 واقعات ہو چکے ہیں
