منشیات سمگلنگ کیس:یواے ای میں 2پاکستانیوں سمیت 13ملزم گرفتار

متحدہ عرب امارات میں 2 پاکستانیوں سمیت بین الاقوامی منشیات سمگلنگ نیٹ ورک کے 13 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

حکام کے مطابق  گرفتار افراد میں بھارت،  پاکستان، ایران، مصر اور سری لنکا کے شہری شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 4 بھارتی،  4 ایرانی، 2 پاکستانی اور دیگر ممالک کے شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق کارروائی ایک ماہ طویل خفیہ نگرانی اور انٹیلی جنس آپریشن کے بعد مکمل کی گئی، کارروائی کے دوران 56 کلوگرام سے زائد منشیات، 8 ہزار سے زیادہ نشہ آور گولیاں برآمد  کی گئیں۔

Back to top button