میڈیکل اور ڈینٹل کالجزکو ذہنی صحت کی سکریننگ نافذکرنےکی ہدایت

پی ایم ڈی  سی  نے  ملک  بھر کے میڈیکل  اور  ڈینٹل کالجز  و  اداروں کو  ذہنی صحت کی سکریننگ  نافذ کرنےکی ہدایت جاری کردی۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق طلبا اور اساتذہ کی ذہنی صحت کے مسائل کی بروقت نشاندہی اور مؤثر تدارک ضروری ہے۔ یہ  اقدام طلبا میں بڑھتے ذہنی دباؤ  اورخودکشی کے واقعات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

صدر  پی ایم ڈی سی کا کہنا ہےکہ ذہنی صحت کی اسکریننگ دو مراحل میں کی جائے، داخلے کے وقت اور سالانہ بنیاد پر۔

صدر پی ایم ڈی سی نے تمام  اداروں کو مستند  اور معیاری اسسمنٹ ٹولز استعمال کرنےکی ہدایت دی ہے اور کہا ہے کہ  جن طلبا یا اساتذہ کو  مزید مدد درکار ہو  انہیں فوری شعبہ نفسیات کو ریفرکیا جائے۔

Back to top button