روسی صدرنےٹرمپ کوایران کے جوہری پروگرام کےحل کیلئےتجاویزدے دیں

پیوٹن اور ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ، روسی صدر نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تنازع کے حل کیلئے تجاویز دیں۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں ایران کے جوہری پروگرام اور یوکرین کی صورتِ حال پر بات چیت کی گئی۔

روسی صدارتی دفترکریملن کے ایک معاون کے مطابق صدر پیوٹن نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تنازع کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں۔

کریملن کے مطابق روسی صدر نے  آئندہ ماہ جنگِ عظیم دوم کے اختتام کی  سالگرہ کے موقع پر یوکرین میں عارضی جنگ بندی کی بھی تجویز دی۔

Back to top button