پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان مرکزی ملزم قرار

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں انہیں مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی ادارے کی جانب سے بینکنگ کورٹ میں جمع کرائے گئے چالان میں عمران خان کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے، جبکہ دیگر افراد کو بھی کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔
عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے چالان کی جانچ پڑتال (اسکروٹنی) کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جس کے بعد کیس کو باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔
اُدھر ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کل کے لیے مقرر کی گئی ہے، جہاں چالان سے متعلق مزید کارروائی متوقع ہے۔
