راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ سپیکر قومی اسمبلی منتخب

پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، راجہ پرویز اشرف کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
پی پی پی کے رہنما نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے خورشید شاہ ان کے تجویز کنندہ اور نوید قمر تائید کنندہ تھے۔اسپیکر قومی اسمبلی کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کا وقت ختم ہونے تک کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔
راجا پرویز اشرف کے مقابلے میں کسی اور کے امیدوار نہ ہونے کے باعث راجہ پرویز اشرف کو بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے 22 اپریل کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلانے کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق، قاسم سوری اور سیکریٹری قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

Back to top button