رنویر سنگھ نے 11 سال پہلے دیپیکا پڈوکون کو پٹو کیسے ڈالا؟

بالی وڈ کے کئی ستاروں کی طرح دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی محبت کی کہانی بھی ایک فلم کے دوران ہی شروع ہوئی، جو سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘رام لیلا’ سے تھی۔یہ 2012 کی بات ہے۔ تب کرینہ کپور یہ فلم کرنے والی تھیں۔ رنویر نے بتایا کہ شوٹنگ سے ایک ہفتہ قبل کرینہ کپور نے کچھ وجوہات کی بنا پر فلم چھوڑ دی۔انھوں نے کہا کہ ’پھر ہم سب سوچ رہے تھے کہ اس کردار کے لیے کس کو کاسٹ کیا جائے۔ فلم کاک ٹیل سامنے آئی جسے دیکھنے کے بعد میں دیپیکا کے حق میں تھا۔ پھر دیپیکا کو وہ کردار مل گیا۔‘

رنویر نے بتایا کہ ’جب ہم فلم کا سکرپٹ پڑھنے بھنسالی کے گھر گئے تو دیپیکا وہاں سفید کپڑوں میں پہنچیں۔ وہ ہوا کے جھونکے کی طرح میری زندگی میں آئیں۔‘رنویر نے بتایا کہ اس کے بعد سب نے ایک ساتھ رات کا کھانا کھایا۔ رنویر نے دیپیکا کو ان کے دانتوں میں کوئی چیز پھنسے ہونے کا بتایا۔ ’وہ میرے پاس بیٹھی ہوئی تھی، میں نے ان کے دانت کی طرف اشارہ کیا اور انھیں بتایا تو انھوں نے کہا کہ آپ خود اسے ہٹا دیں۔ میں نے اسے اپنے ہاتھوں سے ہٹایا لیکن مجھے اس وقت جو بجلی کا جھٹکا لگا وہ ابھی تک موجود ہے۔‘

یہ دونوں کے درمیان ایک خوبصورت دوستی کا آغاز تھا۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں نے ایک ساتھ کافی وقت گزارا اور ان میں قربتیں بڑھیں جو محبت میں بدل گئیں۔اکثر فلمی محبتیں فلم کی شوٹنگ ختم ہوتے ہی ختم ہو جاتی ہیں۔ دیپیکا پڈوکون نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس رشتے کو لے کر سنجیدہ نہیں تھیں۔

دیپیکا نے بتایا کہ وہ اس وقت سنگل تھیں اور رنویر بھی ایک رشتے سے باہر آچکے تھے۔ ’پھر رنویر میری زندگی میں آئے لیکن شروع میں ان کے لیے کوئی کمٹمنٹ نہیں تھی۔ اس وقت ہم تکنیکی طور پر کسی اور کے ساتھ ڈیٹ پر جا سکتے تھے لیکن ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے پاس واپس آجاتے تھے۔‘دیپیکا نے بتایا کہ وہ اس وقت کچھ لوگوں سے ملی تھیں لیکن ’نہ تو مجھے ان میں دلچسپی تھی اور نہ ہی میں ان کے لیے پُرجوش تھی۔ درحقیقت میں ذہنی طور پر رنویر کو چاہتی تھی۔‘

پھر رنویر نے بتایا کہ انھوں نے 2015 میں دیپیکا کو شادی کی پیشکش کی جس کے بعد دونوں نے خاموشی سے منگنی کر لی اور اسے تین سال تک سب سے چھپایا۔رنویر نے بتایا کہ انھوں نے دیپیکا کو مالدیپ کے ساحل پر پرپوز کیا جسے دیپیکا نے قبول کر لیا۔ تب تک رنویر دیپیکا کے خاندان سے نہیں ملے تھے۔

بعد میں رنویر دیپیکا کی فیملی سے ملنے بنگلور گئے۔ جب پورا خاندان اکٹھا ہوا تو دیپیکا نے کھانے کی میز پر رنویر کے پرپوزل کے بارے میں بتایا۔ دیپیکا کے گھر والے دنگ رہ گئے۔

رنویر کو معلوم ہوا کہ دیپیکا کی والدہ منگنی پر ناراضی ظاہر کر رہی تھیں کیونکہ انھیں اس بارے میں پہلے نہیں بتایا گیا تھا۔ کمرے میں خاموشی چھا گئی مگر بعد میں سب نے انھیں مبارکباد دی۔

دیپیکا اور ان کی والدہ اُجالا کے درمیان بحث بھی ہوئی جسے رنویر نے دروازے کے باہر سے سنا۔ رنویر نے بتایا کہ اجالا نے دیپیکا سے پوچھا ’یہ شخص کون ہے؟ اس نے شادی کی پیشکش کی اور آپ نے ہاں کر دیا؟‘

ایک سندھی خاندان سے تعلق رکھنے والے رنویر سنگھ کو دیپیکا پڈوکون کے خاندان کے ساتھ جڑنے میں کچھ وقت لگا۔ آخر کار 14 نومبر 2018 کو دونوں نے شادی کر لی۔ رنویر کا خیال ہے کہ انھیں منگنی سے پہلے دیپیکا کے گھر والوں سے ملنا چاہیے تھا۔

دیپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ ’میں رنویر کو ایک ایسے شخص کے طور پر پسند کرتی ہوں جسے دنیا نہیں جانتی۔ وہ پرسکون، ذہین اور حساس ہیں۔ رنویر روتا بھی ہے اور شادی نے انھیں مکمل کیا ہے۔‘رنویر کا منفرد لباس اور اداکاری انھیں نوجوانوں میں مقبول بناتے ہیں مگر بعض لوگ اس پر سوشل میڈیا پر طنز بھی کرتے ہیں۔اس بارے میں رنویر نے واضح کیا کہ وہ سب کی رائے کا احترام کرتے ہیں لیکن اپنے دل کے مطابق کام کرتے ہیں۔

Back to top button