سانحہ 9مئی میں ملوث چیئرمین پی ٹی آئی کابھانجاحسان نیازی گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خان نیازی کو ایبٹ آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔رپورٹس کے مطابق حسان نیازی پر 9 مئی کو جناح ہاؤس حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وکیل علی اعجاز نے حسان نیازی کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔
واضح رہے کہ حسان نیازی پی ٹی آئی قانونی ٹیم کے اہم رکن ہیں۔
