آئینی ترمیم کے وقت غائب رہنے اور ویڈیو جاری کرنے والوں کا کردار مشکوک ہے : سلمان اکرم راجا

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ زین قریشی نے پی ٹی آئی سے رابطہ منقطع کردیا تھا، ان کےمعاملے کی ضرور تحقیق کریں گے۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جو لوگ غائب رہے اور اب اچانک ویڈیو بیانات جاری کررہے ہیں ان کا کردار مشکوک ہے،ان سے ضرور سوال کریں گے،ایک آدھ دن میں فیصلہ کریں گے۔

سلمان اکرم راجا نے مزید کہاکہ چھبیسویں ترمیم کا متن پی ٹی آئی کےمطابق نہیں، ہمیں اس سےشدید اختلافات ہیں،اگر کسی پارٹی رکن کی گفتگو سےایسا تاثر پیدا ہوا کہ پی ٹی آئی اس ترمیم کےحق میں تھی تو یہ تاثر غلط ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کےلیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج طلب

سلمان اکرم راجا کاکہنا تھاکہ عمران خان کا تین اکتوبر کےبعد سے دنیا سے رابطہ منقطع تھا،ان کی بجلی پانچ دن بند رکھنے کےبعد بحال کردی گئی،جیل کا خراب کھانا کھانے سےان کی طبیعت خراب ہوئی جو اب ٹھیک ہے۔

Back to top button