عالمی منڈی میں سونا سستا،پاکستان میں مہنگا
سونے کی فی تولہ اوردس گرام قیمتوں میں بالترتیب 150 روپے اور128 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
جمعرات کو عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کی کمی سے 1686 ڈالر کی سطح پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150 روپے اور128 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
جس کے نتیجے میں ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کرایک لاکھ 55 ہزار 850 روپے اورفی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 33 ہزار 616 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1570 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1346.02 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔