وفاقی کابینہ کی تشکیل،شہبازشریف کی نوازشریف سے مشاورت مکمل

وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کی قائد ن لیگ نوازشریف سے مشاورت مکمل  ہو گئی

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں بعض نئے چہرے بھی وفاقی کابینہ میں شامل ہونگے۔صدارتی انتخابات کے بعد وفاقی کابینہ حلف اٹھائے گی۔وزیر اعظم اپنی  معاشی ٹیم  کا انتخاب خود کرینگے۔وزارت خزانہ کا قلمدان نجی بنک کے سربراہ کو ہی ملنے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو ابتداء میں دو وزارتوں کی پیش کش ،فیصل سبزواری اور مصطفے کمال کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔حتمی فیصلہ رابط کمیٹی آج کرے گی۔ایم کیو ایم نے چار وزارتیں مانگ رکھی ہیں۔

Back to top button