فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آیا تو پی ٹی آئی ختم ہوسکتی ہے
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے الیکشن سے پہلےاوربعدمیں جھوٹ بولا، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آیا تو پی ٹی آئی ختم ہوسکتی ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے اعلامیے کے حوالے سے کہا ہے کہ سچ ہمیشہ سامنے آجاتا ہے، ابھی تو 5سے 10فیصدسچ سامنے آیا،مزید سچ سامنے آئے گا۔
انکا کہناتھا ریاست مدینہ کانام لےکرمذہب اورمعاشرےسےناانصافی کی گئی،عمران خان کوعبرت کا نشان بنناچاہیے، مرکز اور پنجاب میں جو کچھ ہوا سب جانتےہیں ،عمران خان قانون کو مانتا ہے نہ آئین و پارلیمنٹ کو، باطل مٹ کر رہے گا۔
نواز شریف نے کہا لوگوں کیلئے بچے پالنا مشکل ہوگیا ہے، آٹا دالیں خریدنا مشکل ہوچکاہے،زندگی میں پہلی باردیکھا لوگ ادویات نہیں خریدسکتے۔
انہوں نے کہا ہم نے بڑی محنت سے پاکستان کی معیشت کو بہتر کیا، عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو زمین بوس کردیا۔
تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صدر مملکت عارف علوی کے حوالے سے انہوں نے کہا صدرکوسوچنا چاہیےوہ ملک کےصدر ہیں عمران خان کے نہیں۔