وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ” مریم کی دستک ایپ” لانچ کر دی

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وزرا کے ہمراہ بٹن دبا کر دستک ایپ کا افتتاح کیا

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی مقامی ہوٹل  میں منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت،نسٹ کے سٹال پر روبوٹ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو مریم  کو خوش آمدید کہا، دستک ایپ سے متعلق بریفنگ دی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کا آئی ٹی یو سٹال پر میٹاورس ٹیکنالوجی سے ارفع کریم ٹاور میں دستک آفس کا ورچوئل معائنہ کیا۔

پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے لیٹر تک کمی متوقع

بریفنگ میں بتایا گیا کہ دستک ایپ سے دس سروسز فراہم کی جائیں گی۔ڈومیسائل، ای سٹیمپنگ، برتھ سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، میرج سرٹیفکیٹ، طلاق سرٹیفکیٹ، موٹر وہیکل ٹرانسفر، کی خدمات میسر ہونگی۔مریم کی دستک ایپ سے پراپرٹی ٹیکس، ٹوکن ٹیکس اور نئی گاڑی کی رجسٹریشن شہر  کی خدمات شہریوں کو دہلیز پر مہیا کی جائیں گی۔بزرگ شہری، خواتین، بیمار اور معذور افراد سمیت تمام شہری سرکاری دفتر کی بجائے گھر بیٹھے 10 سروسز حاصل کریں گے – سروسز کے حصول کے لیے شہریوں کو مخصوص نمبر، موبائل ایپ اور عوامی پورٹل فراہم کیا جا رہا ہے ۔

بریفنگ میں بتایاگیا کہ شہری دستک نمائندوں کی اپوئنمنٹ ویب پورٹل، موبائل ایپ یا کال سینٹر 1202 کے زریعے سروسز  آڈر کر سکتے ہیں ۔دستک ایپ سے شہری کو مطلوبہ سروس دینے کے لیے حکومت سے منظور شدہ دستک نمائندہ بھیجا جائے گا۔دستک نمائندہ درخواست  فارم  سے لیکر دستاویزات دہلیز پر پہنچانا یقینی بنانے گا۔

Back to top button