معروف ترک شیف پاکستان پہنچ گئے

ہنستے مسکراتے ہوئے منفرد انداز میں کھانا پکانے والے معروف ترک شیف براق اوزدمیر پاکستان پہنچ گئے۔
شیف براق اوزدمیر منفرد انداز میں ہنستے مسکراتے خوش مزاجی سے کھانا پکانے کی وجہ سے ناصرف ترکی بلکہ پوری دنیا میں مشہور ہیں جب کہ سوشل میڈیا پر بھی ان کے لاکھوں فالوورز ہیں۔ چند روز قبل ترک شیف براق اوزدمیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں پاکستان آرہا ہوں۔ اس ویڈیو میں ترک شیف نے اردو زبان میں پیغام دینے کے ساتھ ساتھ ’جیوے جیوے پاکستان بھی کہا تھا۔
اب وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے اپنے ٹوئٹر پر شیف براق کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا کے نمبر ون شیف پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ حسان نیازی نے لکھا کہ ترکی کی سب سے مشہور شخصیت پاکستان میں یہ دیکھنے کے لیے آئی ہے کہ ہمارا خوبصورت ملک کیسا لگتا ہے۔
خیال رہے کہ 26 سالہ ترک شیف کو سوشل میڈیا پر اس وقت مقبولیت حاصل ہوئی جب ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ بہت بڑا سیخ کباب بنا رہے تھے۔ براق اوزدمیر کی مقبولیت کی وجہ بھی یہی ہے کہ وہ کھانے میں جو بھی بناتے ہیں اس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button