وزیر اعظم کی ہدیت پر یوٹیلیٹی سٹورزسے خریداری سے متعلق شرائط ختم

یوٹیلیٹی سٹورز پر سستی اشیا کی خریداری سے متعلق شرائط ختم کردی گئی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیا کی خریداری سے متعلق شرائط ختم کردی گئیں، خریداری کے لیے استعمال ہونے والا ون ٹائم پاس ورڈ سسٹم ختم کرنے کااعلان کیا گیا ہے۔

شمالی وزیر ستان :فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے جس کے بعد اب یوٹیلیٹی اسٹورز پرسستی اشیا کی خریداری کے لیے اصل شناختی کارڈ دکھانا ہوگا، خریداری کے بعد کسٹمرزکے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہوا کرے گا۔

ترجمان کا کہناتھا لاہور اور اسلام آباد کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر کاؤنٹرز کی تعداد بڑھائی جارہی ہے جس سے عوام اپنے گھروں میں روزمرہ میں استعمال ہونے والی اشیاء با آسانی خرید سکیں گے، جب کہ اسٹورز پر چاول اور دالوں پر بھی سبسڈی دی جائےگی ۔

Back to top button