طلاق کے بعد دبئی کی شہزادی کا’طلاق‘ نامی پرفیوم متعارف

یو اے ای کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شہزادی شیخہ مہرہ نے شوہر سے طلاق کے بعد ’Divorce‘ نام سے ہی  پرفیوم لانچ کردیا۔

دبئی کی شہزادی مہرہ نے انسٹاگرام پر اپنے پرفیوم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی۔ان کے پرفیوم کی سیاہ بوتل پر نام ’divorce‘ درج ہے۔

دبئی میں پرفیوم لانچ سے قبل شہزادی نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے برانڈ، مہرا ایم 1  پرفیوم  کا ایک ٹیزر بھی شیئر کیا تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔

دبئی کی شہزادی نے بزنس مین شیخ مانع بن محمد بن راشد بن مانع المکتوم سے شادی کی تھی جبکہ مئی میں  بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

کتوں کارات کو بھونکنا خوف  کیوں پیداکردیتاہے؟

واضح رہے کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد شیخہ مہرہ نے شوہر کو طلاق دیدی تھی۔

Back to top button