پنجاب پولیس نے بھارت کے بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا،
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے محکمہ انسداد دہشت گردی کے ساتھ مل کر بھارت کے بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔
کابینہ کے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب پولیس نے محکمہ انسداد دہشت گردی کے ساتھ مل کر بھارت کے بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا اور اس کی تفصیل اگلے چند ہفتوں میں سامنے لے کر آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے نام اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات منظر عام پر لائیں گے جو اس نیٹ ورک کا حصہ ہیں، دہلی میں جن بینکس سے رقم منتقل کی گئی ان کی تمام تر تفصیلات اس میں موجود ہوں گی اور ان کی تمام تر تفصیلات بھی سامنے آئیں گی جس پر کابینہ نے تسلی کا اظہار کیا ہے۔