آئینی ترمیم کل سینیٹ میں پیش کی جائے گی،عرفان صدیقی
حکومتی سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کل سینیٹ میں پیش کردی جائے گی۔
حکومت نے26ویں آئینی ترمیم کے مسودے کوحتمی شکل دینےکیلئے کوششیں مزید تیز کردیں، وزیراعظم شہباز شریف نےایوان صدر میں صدر مملکت آصف زرداری کی ملاقات کی ہے۔
عرفان صدیقی کی غیررسمی گفتگو
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگومیں عرفان صدیقی نے کہا کہ اعظم نذیرتارڑ اور کامران مرتضیٰ نے خصوصی کمیٹی اجلاس میں مجوزہ آئینی ترامیم کےمسودےپر بریفنگ کے دوران یہ امکان ظاہرکیا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم پراسی سےنوےفیصدکام ہوگیا، کل انشااللہ ترامیم سینیٹ میں پیش کردی جائیں گی۔
شہبازشریف،آصف زرداری میں اہم ملاقات
دوسری جانب مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کےمسودے کو حتمی شکل دینے کےلیے حکومتی کوششوں میں تیزی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نےایوان صدر میں صدر پاکستان آصف علی زرداری سےملاقات کی ہے۔
اتحادی سینیٹرزکےاعزاز میں ظہرانہ
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نےاتحادی سینیٹرزکےاعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اورڈپٹی چیئرمین سمیت اتحادی سینیٹرز نے شرکت کی۔
آئینی بنچ پراتفاق ہوا ہے،ایمل ولی
عوامی نیشنل پارٹی کےایمل ولی خان نےکہا کہ آئینی بنچ بنوا رہے ہیں یا آئینی عدالت؟ ایمل ولی نے تصدیق کی کہ آئینی بنچ پراتفاق ہوا ہے،لیکن ان کی رائےابھی بھی آئینی عدالت ہے۔
بھارتی ٹیم کوچیمپیئنز ٹرافی کیلئےپاکستان آناچاہیے،نوازشریف
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت گزشتہ ماہ سےایک اہم آئینی ترمیم کی منظوری کو یقینی بنانےکےلیےوششیں کر رہی ہے،16ستمبرکوآئین میں26ویں ترمیم کےحوالے سے اتفاق رائےنہ ہونےاورکومت کو درکار دو تہائی اکثریت حاصل نہ ہونےپرقومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا تھا۔
کئی دن کی کوششوں کےباوجود بھی آئینی پیکج پراپوزیشن بالخصوص مولانا فضل الرحمٰن کومنانےمیں ناکامی کےبعدترمیم کی منظوری غیرمعینہ مدت تک مؤخر کردی گئی تھی۔