بھارتی ٹیم کوچیمپیئنز ٹرافی کیلئےپاکستان آناچاہیے،نوازشریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کےصدراورسابق وزیراعظم نوازشریف کاکہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی کےلیےپاکستان آنا چاہیے۔
بھارتی صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنا چاہیے، بھارتی کرکٹ ٹیم سے پوچھیں تو وہ بھی کہیں گےپاکستان آ کر کھیلنا ہے،کرکٹ کھیلنے پر راضی بھارتی کرکٹ ٹیم کواجازت دینےوالےاجازت نہیں دیتے۔بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی تو کرکٹ کےلیےبہت اچھا ہوگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازبھی ملاقات میں شریک تھیں۔
نواز شریف نےکہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اگر ایس سی او پر پاکستان آتے تو بہت اچھا ہوتا، بھارتی وزیراعظم نہیں آئےمگر وزیر خارجہ آئےیہ بھی اچھی بات ہے، ایس سی او سےپاک بھارت تعلقات کی اچھی شروعات ہوسکتی ہے، پاکستان اور بھارت کاماضی بہت تلخ رہا ہے، آگے دیکھیں، مستقبل کی بات کریں۔
سابق وزیراعظم نےکہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں پر پاکستان اور بھارت کوفوری اور بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ابھی سبزیاں اور سامان بھارت سےدبئی جاتاہے وہاں سے پاکستان آتا ہے مہنگا پڑتا ہے۔پاک بھارت تعلقات اچھےہو جائیں تودو گھنٹوں میں ضرورت کا سامان پاکستان آ سکتا ہے۔
یاد رہےکہ بھارتی صحافی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی کوریج کے سلسلے میں پاکستان آئےہوئے ہیں۔
خیال رہےکہ گزشتہ دنوں بھارتی صحافی برکھا دت نےبھی لاہور میں سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی تھی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے معروف صحافی برکھا دت کودیے گئے انٹرویومیں کہا تھا کہ وہ ہمیشہ بھارت کے ساتھ بہتر اور خوشگوارتعلقات کےحامی رہے ہیں۔
آئینی ترمیم کل سینیٹ میں پیش کی جائے گی،عرفان صدیقی
نواز شریف کایہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان تعلقات کی بحالی کا یہ بہت اچھا موقع ہے، کتنا ہی اچھا ہوتا اگر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خود شنگھائی تعاون تنظیم( ایس سی او)کے اجلاس میں شرکت کرتے۔
میاں محمدنواز شریف نےکہا کہ مجھے امید ہےکہ بھارتی وزیر عظم نریندر مودی اور ہم مستقبل قریب میں دوریوں کوکم کرنےکےلیےمل بیٹھنےکا کوئی موقع حاصل کرنےمیں کامیاب ہوں گے۔