عامر لیاقت نے نئی بیوی کی خاطر پرانی کو طلاق دے دی


اپنے متنازع بیانات اور بے ہودہ حرکتوں کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے نام نہاد مذہبی اسکالر اور پارٹ ٹائم سیاست دان عامر لیاقت نے اپنی دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر کے سامنے اپنی پہلی بیوی بشریٰ اقبال کو اپنے دوبچوں کی موجودگی میں فون پر طلاق دے دی۔
حکمران جماعت تحریک انصاف کے رکن اسمبلی، ٹی وی میزبان عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ نے تصدیق کی ہے کہ انہیں انکے شوہر نے طلاق دے دی ہے اور وہ بھی اپنی پہلی بیوی کے سامنے۔ خیال رہے کہ عامر لیاقت نے دوسری شادی کی تصدیق دسمبر 2018 میں کی تھی جو انہوں نے اداکارہ طوبیٰ عامر سے کی۔ عامر لیاقت نے پہلے تو دوسری شادی کو خفیہ رکھا، تاہم جولائی 2018 میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران انہوں نے دوسری شادی کا اعتراف کر لیا تھا۔ عامر لیاقت کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں دوسری شادی کے اعتراف کے بعد سوشل میڈیا پر کافی ہنگامہ مچا، تاہم انہوں نے چند ماہ کی افواہوں کے بعد دسمبر 2018 میں پہلی بار عوامی سطح پر دوسری شادی کا اعتراف کیا۔عامر لیاقت کو خود سے کم عمر لڑکی سے دوسری شادی کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے اگست 2018 میں کہا تھا کہ تاحال وہ دوسری اہلیہ کے کفیل نہیں ہیں۔
عامر لیاقت کی جانب سے دوسری شادی کے عوامی سطح پر اعتراف کے ٹھیک دو سال بعد اب ان کی پہلی اہلیہ نے تصدیق کی ہےکہ شوہر نے انھیں طلاق دے دی ہے۔ سیدہ بشریٰ اقبال نے اپنی ٹوئٹ اور انسٹاگرام پوسٹ میں مختصر طور پر تصدیق کرتے ہوئے یہ واضح نہیں کیا کہ عامر لیاقت نے انہیں کب طلاق دی تھی، تاہم آ ہوں نے بتایا کہ سابق شوہر نے انہیں دوسری اہلیہ کے اصرار پر طلاق دی۔ بشریٰ اقبال کے مطابق عامر نے دوسری بیوی کے کہنے۔پر انہیں فون کال کرکے اسکے سامنے طلاق دی، جو ان کے لیے اور ان کے بچوں کے لیے کسی صدمے سے کم نہیں۔انہوں نے لکھا کہ طلاق دینا الگ بات ہے اور اسے فون پر بچوں کے سامنے دینا الگ بات ہے۔
بشریٰ اقبال نے مختصر پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے اپنا پورا معاملہ خدا پر چھوڑ دیا ہے۔ بشریٰ اقبال کی جانب سے طلاق کی تصدیق کیے جانے کے بعد کئی لوگوں نے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اسلام کا لبادہ اوڑھنے والے عامر لیاقت نے بچوں کے سامنے اپنی اہلیہ کو طلاق دے کر بتا دیا ہے کہ وہ اسلام کی کتنی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ بشریٰ اقبال خود بھی یوٹیوب چینل چلاتی ہیں اور وہ اسکالر بھی ہیں جب کہ وہ استاد بھی ہیں۔بشریٰ اقبال بیٹی اور بیٹے کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں اور انہوں نے پہلے شوہر کی شادی کے 2 سال بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی۔
یاد رہے کہ عامر لیاقت کا شمار پاکستان کی متنازع ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ اس وقت پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے کراچی سے رکن ہیں اور مذہبی پروگرامز اور نعت خوانی کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں تاہم اکثر وہ اپنی بیہودہ گوئی اور بے باکی کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔ عامر لیاقت کی طوبیٰ انوار سے دوسری شادی کے بعد ان کی پہلی بیگم بشریٰ اقبال نے ان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button