نی زہا ٹو‘ 2 ارب ڈالرز کمانے والی پہلی ایشیائی اینیمیٹڈ فلم قرار

جنوری میں ریلیز ہونے والی ایشیائی ملک کی فلم”نی زہاٹو“ نے 2 ارب ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کرکے تہلکہ مچا دیا۔

دنیا بھر میں چین کی اینیمیٹڈ فلم ’’نی زہا 2‘‘ کی نمائش کامیابی کے ساتھ جاری ہے، یہ ایک کارٹون اینیمیٹڈ فلم ہے جو 2 ارب ڈالرز سے زائد کی کمائی کرنے والی پہلی ایشیائی فلم بن گئی ہے۔

ابھی ’’ نی زہا 2‘‘ آئندہ ہفتوں میں چند اور ممالک میں بھی ریلیز ہوگی جس سے اس کی آمدنی میں مزید اضافے کا امکان ہے، اس وقت بھی ’’ نی زہا 2‘‘ دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں چھٹے نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ سب سے زیادہ بزنس کرنے والی انیمیٹڈ فلم کا اعزاز انسائیڈ آؤٹ 2 کے پاس تھا جس نے 2027 میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔

Back to top button