الیکشن ٹربیونل کی تشکیل: سلمان اکرم راجہ کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر اعتراض

پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سےمتعلق الیکشن کمیشن کی اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت کےدوران رہنما پی ٹی آئی اور وکیل سلمان اکرم راجا نے چیف جسٹس پر اعتراض عائد کر دیا، جسٹس قاضی فائز عسیٰ نے ریمارکس دیےکہ آپ نےخود کو علیحدہ کرناہے تو کرلیں۔

سپریم کورٹ میں پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سےمتعلق الیکشن کمیشن کی اپیل پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سر براہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کررہا ہے۔

سماعت کے آغاز پر رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کےوکیل حامد خان کی جانب سے چیف جسٹس پر اعتراض کیاگیا،انہوں نےکہا کہ مائی لارڈ ہم نےایک درخواست دینی ہےجس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےکہاکہ آپ سینئر وکیل ہیں اور ہمارےلیے قابل احترام ہیں پہلے آڈر پڑھنےدیں۔

دوران سماعت سلمان اکرم راجہ نے چیف جسٹس پر اعتراض کر دیا جس پر چیف جسٹس نےکہا کہ آپ نےخود کو علیحدہ کرناہے تو کر لیں، ابھی اٹارنی جنرل گزشتہ سماعت کا حکم نامہ پڑھیں۔

اس دوران وکیل وکیل پی تی آئی حامد خان نےکہاکہ ہمیں آپ کے کیس سننےپر اعتراض ہے،چیف جسٹس نےکہا کہ آپ براہ مہربانی اپنی نشست پر بیٹھےرہیں، آپ کوبعد میں سنیں گے،حامد خان کمرہ عدالت سےچلے گئے۔

الیکشن کمیشن کےوکیل سکندر بشیر نے تایا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے 4 ٹربیونلز قائم رکھےباقی 4 الیکشن کمیشن مقرر کرےگا، جسٹس عقیل عباسی نے استفسار کیااس کامطلب کہ الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ میں معاملات طےپاگئے ہیں۔

وکیل الیکشن کمیشن نےکہا کہ جی بالکل کیوں کہ قانون بدل گیاتھا اس لیےاب نئے 4 ٹربیونلز الیکشن کمیشن مقرر کرےگا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیےکہ پارلیمنٹ کی مدت 5 سال ہےجو بڑھ نہیں سکتی،اسٹے آرڈر والےکیسز بھی سپریم کورٹ میں آتےہیں،جو معاملات عدالت کےنہیں ہیں،انہیں آپس میں حل کریں،ایک درخواست کر کرکے تھک گیاہوں لیکن کسی نےزحمت نہیں کی، آئین کو دیکھیں آئین کیاکہتا ہے،آئین کی کتاب ہےلیکن آئین کو کوئی پڑھناگوارا نہیں کرتا۔

جسٹس جمال مندوخیل نےکہاکہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کوئی معمولی انسان تو نہیں،الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹس دونوں اداروں کےلیے عزت ہے، ٹریبونل میں ججز کی تعیناتی پر پسندنہ پسند کی بات اب ختم ہونی چاہیے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےکہا کہ ٹریبونل کی تعداد کاانحصار کیسز پرہے،کیسز کو دیکھتےہوئے ججز کی تعداد پر فیصلہ کریں،اگر ججز کی تعداد کیسز کودیکھتے ہوئےکم ہوئی تو غیر منصفانہ ہو گا، مجھے نہیں معلوم بلوچستان یا پنجاب میں کتنےکیسز التوا ہیں۔

 

وائس چانسلرز کی تقرری کا اختیار : گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

Back to top button