شعیب ملک کے بیٹے کی سالگرہ کی تصاویر شیئرکرنےپرتبصرے کیوں؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی جانب سے اپنے بیٹے اذہان کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرنے کے بعد صارفین کی جانب سے تبصرے شروع ہو گئے۔
سابق کرکٹر شعیب ملک نے اپنے بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر اذہان کے ساتھ لی گئی اپنی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیں۔ شعیب ملک نے بیٹے اذہان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ’ہیپی برتھ ڈے بیٹا، بابا لووز یو‘ اور پھر اس کے سامنے انہوں نے دل کا ایموجی لگایا۔
شعیب ملک کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیٹے کے ساتھ شیئر کی گئی تصاویر میں ان کی اہلیہ سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی بیک گراؤنڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر بیٹے کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کرنے کے بعد ان تصاویر میں فیملی تصویر نہ ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے اپنے اپنے تبصرے شروع کر دیے۔
سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے جہاں اذہان کیلئے سالگرہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں کچھ لوگ خود کو جوڑے کے نجی معاملات میں ٹانگ اڑانے سے نہ روک پائے۔
اشوک راج پروہت نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’کوئی پراپر فیملی فوٹو نہیں؟‘، عظی نامی ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ثانیہ کو فوٹو میں ایڈ کرتے یا مکمل آؤٹ رکھتے، یہ کیا بات ہوئی‘۔
سوشل میڈیا پر تبصروں میں انجنیئر امجد نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’مالک آج تو تمہارے سسرال والے بہت پریشان ہیں، لگتا ہے سنڈے برا جا رہا
بھارت،مسافر بردار ٹرینوں میں تصادم ، 13 افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہے ان کا‘۔
دوسری جانب سابق کرکٹر کے فیملی ذرائع کا کہنا تھا کہ شعیب ملک بیٹے کی سالگرہ منانے کیلئے دبئی گئے اور وہ سالگرہ منا کر فوری واپس آ رہے ہیں۔