عالم دین مولاناطارق جمیل کے بیٹے کی خود کوگولی مارکرخودکشی

عالم دین مولاناطارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ۔
تفصیلات کےمطابق ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم مارتھ کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی مار کر خود کشی کی، انہیں تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔عاصم جمیل کی موت کی رورل ہیلتھ سینٹر کے ڈاکٹروں نے بھی تصدیق کردی۔
ڈی ایس پی میاں چنوں کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل کی خود کشی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔
ریجنل پولیس افسر (آر پی او) ملتان کیپٹن (ر) سہیل چودھری کا کہنا ہے ڈی پی او نے خودکشی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی ہے۔عاصم جمیل نفسیاتی مریض تھے اور کئی سال سے ادویات لے رہے تھے، انہوں نے 30 بور کے پستول سے اپنے آپ کو گولی ماری۔
دریں اثنا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔شواہد اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل نے اپنے ملازم عمران سے پستول منگوایا، چھاتی کی جانب پستول کیا تو عمران نے ایسا کرنے سے منع کیا۔عاصم جمیل نے پسند کی شادی کی تھی اوربعد میں طلاق ہوگئی تھی۔
مولانا طارق جمیل نے اپنے ایکس ( ٹوئٹر ) پیغام میں بیٹے کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے۔ بیٹے کی موت کو حادثاتی قرار دیتے ہوئے انہوں نے سب سے بیٹے کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے۔
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ مولانا طارق جمیل صاحب اور ان کے اہل خانہ سے جواں سال فرزند عاصم جمیل کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ اس حادثے پر ہم سب آپ کے غم میں شریک ہیں۔ یقیناً یہ ایک ناقابل برداشت غم ہے۔ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مولانا طارق جمیل کے فرزند کے انتقال پر دلی رنج کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مولانا طارق جمیل اور اہلخانہ کو اس مشکل گھڑی میں صبر عطا فرمائیں۔
دریں اثنا نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا طارق جمیل اور اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، جواں سال بیٹے کا جاں بحق ہونا ایک باپ کے لیے ناقابل برداشت صدمہ ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ
شعیب ملک کے بیٹے کی سالگرہ کی تصاویر شیئرکرنےپرتبصرے کیوں؟
مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
