شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں خارجی سرغنہ سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بڑی کامیابی حاصل کرتےہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ خارجی عمر عرف جان میر تور کو 4 دیگر دہشت گردوں سمیت ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقے سپن وام میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیاجس دوران دہشت گرد سرغنہ عمر عرف جان میر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کےمطابق دہشت گرد عمر عرف جان میر نے سپن وام میں بوبالی مسجد کے اطراف زیر زمین بنکر،سرنگیں اور بارودی جال بچھا رکھا تھا۔
’خودکشی کی کوشش بھی جرم ہے‘، پارلیمان کا قانون کالعدم قرار
ذرائع کا بتانا ہےکہ خارجی سرغنہ عمر عرف جان میر کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی جب کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
