گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنا اور کارکنوں کی گرفتاری غیر قانونی ہے: دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امددی قافلے کو روکنا اور سماجی کارکنوں کو حراست میں لینا غیر قانونی ہے۔
دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلوٹیلا کو غیرقانونی طور پر روکنا اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو حراست میں لینا اور مبینہ بدسلوکی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔۔
دفترخارجہ کے ترجمان نے کہاکہ زیرحراست افراد میں پاکستانی سماجی کارکن سعد ایدھی کے بھی شامل ہونے کی اطلاعات ہیں۔پاکستان نے تمام گرفتار انسانی کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دفترخارجہ کے ترجمان نے مطالبہ کیا ہےکہ عالمی برادری زیرِ حراست افراد کا تحفظ اور بنیادی حقوق یقینی بنائے جائیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ پاکستانی شہریوں کی محفوظ واپسی کےلیے دفترخارجہ کا متعلقہ سفارتی مشنز سے رابطہ جاری ہے۔
