ایران کو معاہدہ ہونے تک کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا جائے گا : صدر ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم ایران کے جواب کا چند دن تک انتظار کریں گے جب تک ایران سے کوئی معاہدہ نہیں ہوجاتا، ایران کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ وہ جانتے ہیں کیا ہونا ہے، ایران کے ساتھ معاملات میں جلد بازی نہیں کریں گے،تہران ڈیل کرلیتا ہے تو یہ سب کےلیے اچھا ہوگا،ہم کوئی بھی کارروائی کرنے کےلیے تیار ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں ذہین لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہیں،ہمیں درست جواب حاصل کرنا ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران ڈیل کرنےکےلیے بےتاب ہے، اگر ایران کے ساتھ ڈیل نہیں ہوئی تو امریکا دوبارہ حملہ کرسکتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں لوگوں کی حالت انتہائی خراب ہے،وہ ڈیل چاہتا ہے،ایران کے اندر بد ترین معاشی صورت حال کے باعث شدید عوامی غم اور غصہ ہے،ایران جنگ کو ابھی تین ہی ماہ ہوئے ہیں،اس میں بھی زیادہ وقت سیز فائر کا ہے،آبنائے ہرمز کو بھی کھول دیں گے لیکن مجھے کوئی جلدی نہیں۔
دباؤ ڈال کر ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا : ایرانی صدر
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیاکہ ایران بدترین شکست سے دوچار ہے،ایران کو بری طرح تباہ کر دیا،آئندہ دنوں میں مزید چیزیں دیکھیں گے،ایران کے ساتھ معاہدے پر جلدی نہیں۔
