دباؤ ڈال کر ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا : ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران نے مسلسل اپنے وعدوں کی پاسداری کی ہے، دباؤ ڈال کر ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا محض خام خیالی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھاکہ ایران کی جانب سے تمام راستے اب بھی کھلے ہیں،سفارت کاری میں باہمی احترام جنگ سے زیادہ دانشمندانہ راستہ ہے۔
نئی امریکی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
ایران کے صدر نے کہاکہ ایران نے مسلسل اپنے وعدوں کی پاسداری کی اور جنگ کو ٹالنے کےلیے ہر راستہ تلاش کیا ہے،ایران کو جبر کے ذریعے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کی خواہش وہم کے سوا کچھ نہیں ہے۔
