سانحہ9مئی کے کیسز میں شیخ رشید کی  بریت کی درخواستیں منظور

عدالت نے  9 مئی واقعات پر درج مقدمات سے بریت کے لیے شیخ رشید کی درخواستیں  سماعت کے لیے منظور کرلیں۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے سانحہ 9 مئی کے واقعات پر تین تھانوں میں درج مقدمات میں عدم ثبوت کی بنا پر بری کرنے کی درخواستیں عدالت نے سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے تفتیشی ٹیموں کو نوٹسز جاری کردیے۔

 شیخ رشید احمد کی سانحہ 9 مئی کے واقعات میں 3 تھانوں کینٹ ،مورگاہ اور ٹیکسلا میں درج مقدمات کے سلسلے میں آج پیشی تھی۔ تینوں کیسز میں سابق وزیر داخلہ نے عدم شواہد ،ناکافی ثبوت اور اپنی عدم موجودگی کی بنیاد پر بری کرنے کے لیے آئینی درخواستیں دائر کیں، جنہیں عدالت نے سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے حکومت کو 14 مئی کو دلائل کے لیے طلب کر لیا ہے۔

Back to top button