ایشین گیمز ہاکی،پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا

جاپان نے پاکستان کو شکست دے کرایشین گیمز کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جب کہ پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

چین کے شہر ہانگزو میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم مسلسل دو میچ ہارنے کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔جاپان کے خلاف اہم میچ میں پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، پانچویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت نے پہلا گول کرکے برتری دلائی، دو منٹ بعد ہی جاپان نے گول کرکے برتری کا خاتمہ کیا۔

اس کے بعد جاپان نے مزید دو گول کرکے میچ میں پوزیشن مضبوط کرلی، پاکستان کی جانب سے 28 ویں منٹ میں ارباز  نےگول کرکے خسارہ کم کیا یوں جاپان نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دےکر سیمی فائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا۔

Back to top button