ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دے دی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دےدی۔
بھارت نے گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں پاکستان کو 1-2 سے شکست دی، بھارت کے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نےکیے۔پاکستان کی جانب سےواحد گول احمد ندیم نےاسکور کیا۔دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں۔
میچ کےدوران پاکستان کے ابوبکر محمود گھٹنے کی انجری کے اعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔بھارت 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور پاکستان 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
بھارتی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے 4 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔
پاکستان ٹیم نے 5 میچز میں سے 2 میں ڈرا کیا اور 2 میں کامیابی سمیٹی ہے، 4 میچز میں قومی ٹیم نے 11 گول کیے اور اس کے خلاف مخالفین نے 5 گول کیے۔
ہاکی کی عالمی رینکنگ میں بھارت کی ٹیم پانچویں جب کہ پاکستان 16 ویں نمبر پر ہے، بھارت 4 مرتبہ اور پاکستان 3 مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی جیت چکا ہے۔
ایشین ہاکی چیمپئن شپ میں سیمی فائنلز 17 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔
