وائٹ بال ہیڈ کوچ گری کرسٹن لاہورپہنچ گئے

وائٹ بال  ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم گیری کرسٹن  لاہور پہنچ گئے۔

گیری کرسٹن  ساوتھ افریقہ سے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔ گیری کرسٹن   چیمپئینز ون ڈے کپ کے میچز کے دوران فیصل آباد میں موجود ہوں گے۔ گیری کرسٹن کھلاڑیوں کی کارکردگی مانیٹر کریں گے اور مینٹورز سے مشاورت بھی کریں گے۔گیری کرسٹن کو  چیمپئینز ٹرافی سے قبل مضبوط  ون ڈے اسکواڈ ترتیب  دینے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ گیری کرسٹن  پی سی بی کے مستقبل کے  لائحہ عمل کے لیے بلائے  جانے والے  کنیکشن کیمپ میں بھی شریک ہوں گے۔ ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 22 ستمبر کو  لاہور پہنچیں گے۔

جنوبی افریقہ کی وویمن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

Back to top button