جونی لیور نےعمران خان اور ظہیرعباس کو پسندیدہ کرکٹر قرار دیدیا

بالی وڈ کامیڈین سٹارجونی لیور نے سابق کپتان ووزیراعظم عمران خان اور سابق کپتان ظہیر عباس کو پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دےدیا۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں بھارتی اداکار نےپاکستانی کرکٹرز اورپاکستانی فنکاروں معین اختر،عمر شریف اورامان اللہ سمیت دیگرکےحوالےسےگفتگو کی۔

 ویڈیو میں صحافی نےان سےان کےپسندیدہ پاکستانی کرکٹرکانام پوچھاجسکے جواب میں جونی لیور نےپہلے سابق کپتان عمران خان کانام لیااوربتایاکہ عمران خان ہمارےپسندیدہ پاکستانی کرکٹر تھے۔اسکےبعد جونی لیور نےسابق کپتان ظہیر عباس کانام لیااورکہاکہ ظہیر عباس زبردست بیٹسمین تھےوہ تو سنچری والےآدمی تھے۔

مجھے کاسمیٹک سرجری کی ضرورت نہیں : کرینہ کپور

پاکستانی کامیڈین سےدوستی سےمتعلق سوال پرجونی لیورنےکہا کہ میری معین اختر، عمر شریف، امان اللہ، رؤف لالہ اور شکیل صدیقی سمیت سارےفنکاروں سےدوستی رہی۔انہوں نے کہا کہ عمر شریف کےانتقال کا بہت افسوس ہواتھا، امان اللہ بہترین فنکار تھے وہ بھارت آئے تو میرےگھر بھی مدعو ہوئے تھے، اس دوران ہم نےبہت باتیں کی تھیں، بس افسوس ہےکہ ہم ایک ساتھ کام نہیں کرپائے۔

Back to top button